ویٹرنری یونیورسٹی اور اینگرو فو ڈ کے در میان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ویٹرنری یونیورسٹی اور اینگرو فو ڈ کے در میان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر اور اینگرو فو ڈ لیمیٹڈ پا کستان کے در میان اکیڈ مک اور انڈ سٹر ی کے آ پسی روا بط کو فرو غ دینے کے حوالے سے گذشتہ روز ایک مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا ۔ یاداشت پر دستخط و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اورچیف ایگز یکٹیو آفیسر اینڈ سینئر صدراینگرو فو ڈ لیمیٹڈ پا کستان سے با بر سلطا ن نے کیئے جبکہ دیگر اہم شر کا میں پرو فیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن ، پرو فیسر ڈاکٹر علیم بھٹی اور ڈاکٹر محمد نا صر کے علا وہ فکلٹی ممبران کی کثیر تعدا د اُس مو قع پرمو جو دتھی۔معا ہد ہ کا مقصد اکیڈ مک اور انڈسٹر ی کے با ہمی مفاد کے تعلقا ت کو فرو غ دینا تھا جس کے تحت مستقبل میں ویٹر نر ی یو نیو ر سٹی کے ہو نہا ر پو زیشن ہو لڈر طلبا و طا لبا ت کو میر ٹ کی بنیا د پر اینگرو فوڈ لیمیٹڈ سکا لر شپ، گو لڈ میڈل، ما لی معا ونت اور انڈ سٹر ی میں انٹرن شپ کے موا قع فراہم کر ے گی جبکہ یو نیور سٹی ڈیر ی ، آئس کر یم اور دوسر ی پرا سیس ہو نے والی اشیا میں جد ت اور مز ید بہتر ی سے متعلقہ تیکنیکی تعا ون کے لیئے فعال صلا حیتو ں سے آرا ستہ افرادی قو ت اینگرو فو ڈ کوفرا ہم کر ے گی ۔اُ س مو قع پرخطا ب کر تے ہو ئے ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے طلبہ کی علمی و عملی صلا حیتو ں کو اُ جا گر کر نے کے لیئے مفا ہمتی یا داشت کے معا ہد ہ کو انتہا ئی خو ش آئند قرار دیا۔

مزید :

کامرس -