ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مون سون کے دوران نکاسی آب کیلئے پلان تیار

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مون سون کے دوران نکاسی آب کیلئے پلان تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنر ل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی( ایل ڈبلیوایم سی) نے مون سون سیزن کے دوران شہر میں صفائی کی صورتحال اور بارش کے بعد بارش کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ایمرجنسی ریسپانس پلان تیار کر لیا۔ پلان کے مطابق 10جون سے15 ستمبر2016 تک مون سون سیزن کے دوران ایل ڈبلیوایم سی کا عملہ واسا اہلکاروں کے ہمراہ شہر کے146اہم اور حساس چوکنگ پوائنٹس پر خدمات سرانجام دے گا۔عملہ تین شفٹوں میں کام کرے گا۔ دوسری اور تیسری شفٹ کے لیے 600 سینٹری ورکرز پر مشتمل عملہ بالخصوص مختص کیا گیا ہے جو یونیفارم میں ضروری آلات اور مشینری کے ہمراہ بارشی پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کے لیے واسا اہلکاروں کے شانہ بشانہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔ ایمرجنسی ریسپانس پلان کے کامیاب و موئثر نفاذ کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو 24گھنٹے فعال رہے گا اور محکمہ موسمیات کے الرٹ پر ریسپانس ٹیم کو متحرک کرے گا۔ ترجمان ایل ڈبلیوایم سی جمیل خاور کا کہنا ہے کہ شہر کے نو ٹاؤنوں میں موجود ایل ڈبلیوایم سی کے زونل دفاتر کو ایمرجنسی سنیٹرز بنا دیاگیا ہے ۔