چڑیاگھر میں پیپرا رولز کے حوالے سے آگاہی تربیتی کورس آج ہو گا

چڑیاگھر میں پیپرا رولز کے حوالے سے آگاہی تربیتی کورس آج ہو گا

  

لاہور(اپنے نمائندے سے )ڈائر یکٹر جنر ل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا کہ محکمہ کے 20 افسران آج لا ہور چڑیا گھر کے کمیٹی روم میں پیپرا رولز ( PPRA) کے قواعد و ضوابط اور قوانین سے آگاہی کے لیے ایک روزہ تربیتی کورس میں حصہ لیں گے ۔ کورس کے لیے خاص طور پر ایسے افسران کو تربیت حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جن کے پاس ڈرائنگ ڈسبرسنگ اورپروکیورمنٹ کے اختیارات ہوں۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں تربیتی کورس کے معاملات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر زاہد علی کو تربیتی کورس کے لئے ریسورس پرسن مقرر کیا۔ انہو ں نے کہاکہ تربیتی کورس 2سیشنز پر مشتمل ہوگا ۔پہلاسیشن صبح 10.00بجے سے لے کر ساڑھے 12بجے تک جاری رہے گا جبکہ دوسرا سیشن نماز جمعہ اور کھانے کے وقفے کے بعد دوپہر 2.00بجے سے شروع ہو کر سہ پہر ساڑے 4بجے تک جاری رہے گا۔خالد عیاض خان نے بتایا کہ ڈائریکٹر آڈٹ ،محکمہ لوکل فنڈ آڈٹ ارشد بیگ افسران کو تربیت دیں گے۔انہوں نے کہاکہ پیپرا رولز بارے ایک روزہ تربیتی کورس کے انعقاد سے محکمہ کے افسران کو مالی معاملات کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھنے ا ور فنڈز کے زیادہ شفاف طریقے سے ا ستعمال میں مدد ملے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -