7کلو ہیروئن رکھنے کے جرم میں ملزم کو 11سال قید ایک لاکھ 30ہزار جرمانہ

7کلو ہیروئن رکھنے کے جرم میں ملزم کو 11سال قید ایک لاکھ 30ہزار جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس راؤ عبدالجبارخان نے 7کلو ہیروئن رکھنے کے جرم میں مجرم محمد رشید کو 11سال قید اور ایک لاکھ 30ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ملزم محمد رشید مغل کے خلاف اے این ایف نے 2015ء میں مقدمہ درج کیا ،ملزم پر الزام تھا کہ وہ سات کلو ہیروین کارگو کے ذریعے بیرون ملک سمگل کررہا تھا۔چالان عدالت میں آنے پر سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس نے اس کی باقاعدگی سے سماعت کی اور جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالا سزا ء کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -