دہشتگردی میں ملوث مدارس کے خلافکریک ڈاؤن کیا جائے،کرنل(ر) فضیل
ؒ ٓلاہور(خبر نگار خصوصی)دہشت گردی میں ملوث مدارس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ دہشت گردوں کے بیرونی رابطے اور فنڈنگ روکی جائے۔ اسلام نے انسانی جان کی حرمت کو کعبہ کی حرمت سے بھی اہم قرار دیا ہے۔ مسلم نوجوانوں کو خونریزی کی ترغیب دینے والے دنیا و آخرت میں شدید عذابِ الٰہی کے حق دار ہیں۔ اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والے اسلام کا خوبصورت چہرہ مسخ کر رہے ہیں اِس لیے دنیا بھر کے علمائے حق جہاد کے نام پر فساد کرنے والوں کے فکری توڑ کے لیے میدان میں آئیں اور حقیقی اسلام دنیا کے سامنے پیش کریں۔آپریشن ضربِ عضب کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے اور دہشت گردوں کے حامیوں، مددگاروں، سہولت کاروں اور سرپرستوں کو بھی پکڑا جائے۔یہ بات پیر کرنل (ر) احمد فضیل خان نقشبندی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ را کے نیٹ ورک کے صفایا کے لیے ملک گیر آپریشن کیا جائے۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کیے جائیں۔ نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جائے ۔