پی آئی ایف ڈی کے 168طلبہ کے نمونوں کی افتتاحی تقریب

پی آئی ایف ڈی کے 168طلبہ کے نمونوں کی افتتاحی تقریب

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان انسٹیٹیوٹ آ ف فیشن اینڈ ڈیزائن (PIFD) ڈیزائن کی تعلیم دینے والا اہم ادارہ ہے۔ اس سال 168 طلبا و طالبات نے اساتذہ کی راہنمائی میں اپنے سالانہ پراجیکٹ اور مقالہ جات کے نمونے پیش کئے جو پاکستان کی تہذیب و تمدن کی عکاسی کے ساتھ متنوع موضوعات پر تیار کیے گئے تھے۔ ان کے بنائے ہوئے پراجیکٹس /نمونوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب PIFDبلڈنگ جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد کی گئی۔جس میں مسز عباسی ایس ۔اختر (سابقہ پرنسپل پی آئی ایف ڈی ) ،مسٹر ہمایوں ظفر(صدر ٹیکسٹائل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کراچی )اور شعبہ آرٹ سے منسلک نامور افراد مسز سلیمہ ہاشمی اور سعید اختر بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔اس موقع پروائس چانسلر PIFDپروفیسر حنا طیبہ ، رجسٹرار PIFD پروفیسر شائستہ وائیں اور سینئر پروفیسرصاحبان اور تعلیمی شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4