حکمرانوں کی شعبدہ بازی ا نہیں احتساب سے نہیں بچاسکتی،اشرف بھٹی

حکمرانوں کی شعبدہ بازی ا نہیں احتساب سے نہیں بچاسکتی،اشرف بھٹی

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی شعبدہ بازی ا نہیں احتساب سے نہیں بچاسکتی۔عبدالستارایدھی عوام کی دعاؤں کے زیادہ مستحق ہیں۔پاکستان کاقیام معجزہ خداوندی ہے ،چوراس کاپیسہ ہڑپ نہیں کرسکتے۔شریف برادران سے ان کی ہرایک بدعنوانی اوربدانتظامی کاحساب لیا جائے گا۔حکمران خاندان کے لوگ یادرکھیں دوسروں پرالزامات عائد کرکے اپنے خلاف چارج شیٹ سے عوام کی توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی ۔حکمرانوں نے اپنا ایک جھوٹ چھپانے کیلئے ہزارجھوٹ بولے مگرپاناما پیپرز کے شواہد ان کیخلاف ہیں اب تک حکمرانوں نے جوبھی جال بچھایا وہ الٹا ان کیلئے وبال جان بن گیاوہ نادرآباد میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے دورمیں حکمران خاندان نے احتساب کے ڈر سے اپنے بیرونی آقاؤں کومددکیلئے پکارا اور بیرونی مداخلت اورضمانت پرشریف خاندا ن کے لوگ پرویز مشرف سے معافی مانگ کر جدہ چلے گئے تھے مگراس بار فرارکاہرراستہ بند ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1