جاز کیش نے اینڈرائڈ پر چلنے والی موبائل اکاؤنٹ ایپ متعارفکرا دی

جاز کیش نے اینڈرائڈ پر چلنے والی موبائل اکاؤنٹ ایپ متعارفکرا دی

لاہور(پ ر) جاز کیش (JazzCash)نے اینڈرائیڈ پر چلنے والی موبائل اکاؤنٹ ایپ متعارف کرادی ہے جو گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔اس ایپ کو متعارف کرانے کا مقصد اسمارٹ فون استعمال کرنے کی مانگ کو پورا کرنا اور اپنی خدمات کو ڈیجیٹائز کرنا ہے۔آزمائشی مقاصد کے لیے اس ایپ کا بیٹا (Beta)ورژن اس سال مارچ میں جاری کیا گیا تھا۔کامیاب آزمائش کے بعد اب یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر مفت دستیا ب ہے اور جلد ہی یہ iOS استعمال کرنے والوں کے لیے بھی دستیاب ہو گی۔جازکیش موبائل اکاؤنٹ ایپ کا انٹرفیس یوزر فرینڈلی ہے اور ٹرانزیکشنز کے لیے ایک سیکیور پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

اس ایپ کو استعمال کرنے والے ایسی تمام ٹرانزیکشنز کر سکتے ہیں جو اس سے پہلے صرف USSD کے ذریعے کیاکرتے تھے۔

اس کے علاوہ ،اس ایپ میں کسٹمرز favorites کی مدد سے فوری ٹرانزیکشنز بھی کر سکتے ہیں۔دیگر خصوصیات کے علاوہ اس ایپ کی مدد سے کسٹمرز اب جاز کیش ایجنٹوں کو بھی آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔موبی لنک کی ہیڈ آف ڈیجیٹل اینڈ موبائل فنانشل سروسز، انیقہ افضل ساندھو نے کہا،’’ اسمارٹ فونز کے لیے اس ایپلیکیشن کو تیار کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ہم 3Gکے لیے بڑھتے ہوئے کسٹمرز کو سہولت فراہم کر سکیں لہٰذااب وہ اپنے موبائل اکاؤنٹ تک ایک زیادہ یوزر فرینڈلی انٹرفیس کی مدد سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں، یہ اقدام دیگر نیٹ ورکس کے سبسکرائبرز کو بھی اس بات کا موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے موجودہ نیٹ ورک پروائیڈر کو تبدیل کیے بغیر جاز کیش سروسز سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ڈیجیٹل فنانشل سروسزکے ساتھ عوام کو بااختیار بنا کر ہم آبادی کے ان طبقوں کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں جن میں سے ایک کوبینکاری کی سہولت دستیاب ہے اور دوسرے کو نہیں ہے۔‘‘یہ ایپ جاز کیش کو اس بات کا موقع فراہم کرے گی کہ وہ دیگر موبائل نیٹ ورکس کے کسٹمرز سے روابط بڑھا سکے اورپاکستان میں اپنی ڈیجیٹل فنانشل سروسز کے دائرہ کارمیں اضافہ کر سکے۔دیگر موبائل نیٹ ورکس کے کسٹمرز جو جاز کیش موبائل اکاؤنٹ کھولنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے قریبی جاز کیش ریٹیلر کے پاس جاکر بائیومیٹرک ویریفکیشن کے ذریعہ اپنا موبائل اکاؤنٹ رجسٹرکرالیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4