گلستان سعیدہ سکول‘ گلبرگ حالی روڈ‘ کا دورہ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ

گلستان سعیدہ سکول‘ گلبرگ حالی روڈ‘ کا دورہ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

�آلاہور(خبر نگار خصوصی)گلستان سعیدہ سکول‘ گلبرگ حالی روڈ‘ لاہورکے طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ شالامار‘ لاہور‘جامعہ حنفیہ قادریہ‘ جی ٹی روڈ‘ چوک یادگار شہیداں‘ نزد تھانہ مناواں‘ لاہور‘جامعہ الحبیب ایجوکیشنل سسٹم‘ فردوس مارکیٹ‘لاہورکا وزٹ کیا۔
ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد163تھی۔