سرکاری گاڑی اور جھنڈا ہرسیاسی جماعت کاایجنڈا ہے،الطافشاہد
لاہو(پ ر) اوورسیز ہیومن رائٹس واچ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ سرکاری گاڑی اور جھنڈا ہرسیاسی جماعت کاایجنڈا ہے۔پرویز مشرف کے سواسبھی سیاستدان اقتداراورعہدوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔عمران خان کووزرات عظمیٰ کے سواکچھ نہیں سوجھتا۔آج پاکستان میں مخلص سیاستدان اورسیاسی نظریات ناپید ہیں جبکہ ہرسطح پرنظریہ ضرورت رائج ہے۔پاکستان کے حکمران اور وہاں سرگرم کوئی سیاستدان بابائے قوم ؒ اوراقبالؒ کے افکار کی پاسداری کرنے کیلئے تیار نہیں۔ قیام پاکستان کی ہجرت کے دوران ہندوؤں اورسکھوں نے ہماری ماؤں ،بہنوں اوربیٹیوں کی ناموس پرحملے کئے تھے مگرآج مسلمان مردمسلمان عورتوں کی آبروتارتارکررہے ہیں جبکہ ریاست ان درندوں کوروکنے سے قاصر ہے،''وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا'' کے اعلانات سے کچھ نہیں ہوگاٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔وہ ایک ا جتماع سے خطاب کررہے تھے۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاکستان میں روزانہ کی بنیادپر آبروریزی کے واقعات رونماہورہے ہیں۔