نظریاتی سمر سکول کا 16واں سیشن 15جون سے شروع ہو گا
�آلاہور(خبر نگار خصوصی) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں گزشتہ 15سال سے موسم گرما کی تعطیلات میں طلباء کی نظریاتی ‘ تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے ایک منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے نام سے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے۔اس سال سکول کا 16واں سالانہ تعلیمی سیشن 15جون سے 20 جولائی 2016ء تک منعقد ہو گا۔ نظریاتی سمر سکول میں داخلے جاری ہیں۔ داخلے کے لیے فارم اور مزید معلومات دفتر نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ‘ ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان‘ سے حاصل کر سکتے ہیں
مادرِ ملتؒ پارک‘ -100 شاہراہ قائداعظمؒ متصل ہوٹل پرل کانٹی نینٹل لاہورسے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ دفتر کے فون نمبرز 99201213اور 99201214 سے صبح 9 سے 4بجے سہ پہرکے دوران بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ نظریاتی سمر سکول کی تفصیلی معلومات اور داخلہ فارم ٹرسٹ کی ویب سائٹ www.nazariapak.info سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔