پرائس مجسٹریٹوں کے715مقامات پر چھاپے،80افراد گرفتار
لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرگزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 715مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر15 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ24,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،45افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر80فراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے31افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔