طفیل روڈ تا سرفراز رفیقی روڈ کے سیوریج کیلئے بجٹ منظور ی مل گئی
لاہور(خبر نگار خصوصی)کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر2صدر بازار لاہور چھاؤنی میں ممبر کنٹونمنٹ بورڈ حاجی عباد محمود قریشی کی خصوصی کاوش سے طفیل روڈ تا سرفراز رفیقی روڈ لونیاں منڈی کی نئی سیوریج لائن کیلئے بجٹ میٹنگ میں منظوری مل گئی۔جس کے بعد سیوریج لائن پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔اس حوالے سے ایل علاقہ نے ممبر کنٹونمنٹ بور حاجی عباد محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ اس طرح کے فلاحی کام جاری رکھیں گے۔