ویٹرنری یونیورسٹی اور لائیو سٹاک کے زیر اہتمام دودھ کانفرنس

ویٹرنری یونیورسٹی اور لائیو سٹاک کے زیر اہتمام دودھ کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور میں محکمہ لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈویلپمنٹ پنجاب کے با ہمی اشتراک سے گذشتہ روز دودھ کا نفر نس کا انعقاد ہوا عا لمی دن کی منا سبت سے واک ،ڈاکو منٹر ی،ڈرامہ،دودھ مقابلے اورپر یز نٹینشن پر مبنی مختلف پراگرام بھی پیش کئے گئے۔۔ صدارت سیکر ٹر ی لا ئیو سٹاک نسیم صا دق نے کی جبکہ دیگر شخصیا ت میں وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا، پرو فیسر ڈاکٹر انجم خلیق، مس صائمہ عنا یت اور ڈاکٹر محمد نا صر کے علا وہ ویٹر نر ی یو نیور سٹی فوڈ سائنسز اینڈ ہیو من نیو ٹر یشن اور ڈیر ی ٹیکنا لو جی سے طلبہ اور اسا تذہ نیز پبلک و پرا ئیو یٹ سیکٹر سے نما ئند گا ن کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔
اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے نسیم صا دق نے کہا کہ خا لص دودھ کے فرو غ میںیو نیورسٹی کے طلبہ و اسا تذہ تیکنیکی و تحقیقی مد د فرا ہم کر کہ محکمہ لا ئیو سٹاک کا بھر پو ر سا تھ دیں اور عوا م النا س تک خا لص اور معیا ری دودھ کے با رے میں آ گا ہی بھی دیں نیز کہا کہ مضر صحت کیمیکل ملا دودھ سپلا ئی دینے والوں اور ملا وٹ کر نے والوں کے خلا ف سخت سے سخت کار وائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ انٹر نیشنل ما رکیٹ میں خشک دودھ کی قیمت کم ہو نے کی و جہ سے پا کستان میں غیر معیا ری وا ئٹننگ خشک پا وڈر کی در آ مد میں اضا فہ ہوا ہے جو کہ پا کستان میں چھو ٹے فار مر زکمیو نٹی کے لیئے معا شی نقصا ن کا با عث ہے ۔ انہو ں نے کہ حکو مت کو چا ہیے کہ خشک دودھ کی در آمد پر سو فیصد ڈیو ٹی عا ئید کر ے ۔ مز ید براں کہا کہ یو نیورسٹی میں دودھ کے معیا ر کو جا نچنے کے لیئے یو نیورسٹی ڈائگا نوسٹک لیبا ر ٹر ی میں سہو لت مو جو د ہے جہا ٰ ں دودھ میں ملاو ٹ کو جا نچا اور پر کھا جا تا ہے۔بعد ازیں یو نیورسٹی میں واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر پا شا نے کی جس میں ویٹر نر ی یو نیور سٹی کے مختلف شعبہ جا ت سے طلبہ اور اسا تذہ کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔دودھ پینے کے مقابلے میں بنیا مین بٹ اور عا ئشہ نے پہلی پہلی پو زیشنیں حا صل کیں ڈاکٹر پا شا نے انہیں کیش پرا ئز پیش کیئے۔