کھلے مین ہولوں کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں گندے نالے اورکھلے مین ہول موت بانٹنے لگے ہیں جبکہ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے شہر میں ضلعی انتظا میہ کی غفلت کے با عث در جنو ں گند ے نا لے کم سن بچو ں کی اموات میں اضافے کا سبب بننے لگے ہیں۔