جھنگ میں یونیورسٹی کے بعد بجلی کا منصوبہ لگایا جائے گا،راشدہ شیخ

جھنگ میں یونیورسٹی کے بعد بجلی کا منصوبہ لگایا جائے گا،راشدہ شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ جھنگ میں یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کے بعداب بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ لگایا جائے گا ۔ توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔موجودہ حکومت نے بجلی کے منصوبوں کے لئے جتنی سنجیدہ کاوشیں کی ہیں اس کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایاجا رہاہے۔پنجاب میں کوئلے،گیس ،ہائیڈل، سولراور دیگر متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر برق رفتاری سے کام کیا جا رہاہے جبکہ صوبے میں گیس سے 3600میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی بھی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے،جس کے تحت پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 1200 میگاواٹ کا گیس پاورمنصوبہ شیخوپورہ کے علاقے بھکی میں لگا رہی ہے ۔