ایم اے ،ایم ایس سی سمیت مختلف امتحانات منسوخ کر دیے گئے
لاہور( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بی کام پارٹ ون اور ٹو اور ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ٹو اینول 2016ء اور بی ایس ان کمپیوٹر سائنس اور ایم ایس سی انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکنڈ اینول 2015ء کے امتحانات بحکم ثانی منسوخ کر دیئے گئے ہیں جبکہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔