کینیڈین پنجابی شاعر نوتیج بھارتی کے اعزاز میں خصوصی نشست
لاہور( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج شعبہ پنجابی کے زیر اہتمام کینیڈین پنجابی شاعر نوتیج بھارتی کے اعزاز میں خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فخرالحق نوری ، چیئرمین شعبہ پنجابی ڈاکٹر سعید بھٹاکے علاوہ دانشوروں ، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دوسری جانب شعبہ پنجابی کے زیر اہتمام منعقدہ لیکچر میں ڈاکٹر انجم رحمانی نے پنجاب دی ’’وسیبی امیری‘‘ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
جس میں پاکستان پنجابی ادبی بورڈ کی سیکریٹری پروین ملک ، چیئرمین شعبہ پنجابی ڈاکٹر سعید بھٹا، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی ۔