متحدہ سنی محاذ کی طرفسے دفاع پاکستان کونسل کی حمایت ،فعال کرنے کا اعلان

متحدہ سنی محاذ کی طرفسے دفاع پاکستان کونسل کی حمایت ،فعال کرنے کا اعلان

�آلاہور(خبر نگار خصوصی)متحدہ سنی محاذ پاکستان نے دفاع پاکستان کونسل کو فعال کرنے کاخیر مقدم کرتے ہوئے،تائیدوحمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مذہبی وسیاسی جماعتوں کی طرف سے ڈرون حملوں کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان ناصرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ یہ ملک کی نظریاتی اساس اور جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لئے بھی ازحد ضروری ہے ،متحدہ سنی محاذ پاکستان کے کنونیرمولانا عبدالرؤف فاروقی اور اساسی ارکان مولانا زاہدالراشدی اور عبداللطیف خالد چیمہ نے دفاع پاکستان کونسل کے احیاء اور ان کے ابتدائی اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے رہنماؤں کے مؤقف کی تائیدوحمایت اور تعاون کااعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لئے تمام محب وطن دینی وسیاسی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہوجائیں ،مولانا عبدالرؤف فاروقی نے کہا کہ امریکی استعمار اور عالمی ایجنڈے کی راہ میں ہر ممکن رکاوٹ ڈال کر پاکستان میں قیام امن ممکن ہے ،عالمی طاقتوں کو ہمارے خطے میں کسی قسم کی مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1