ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کاادویہ ساز فیکٹری پر چھاپہ،سیل کر دیا گیا
لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب ٹیم نے گجومتہ میں شروک فارما سوٹیکل پرایؤیٹ لمیٹڈ پر چھاپہ مارا اور غیر معیاری اور زائد المیعاد ادویات ملنے پر فیکٹری کو سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے انسانی جانوں سے کھیلنے والی ادویہ ساز فیکٹریوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے، ڈرگ سکواڈ کی ٹیم نے گجومتہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے شروک فارما سوٹیکل کمپنی پہ چھاپہ مارا اور غیر معیاری اور زائد المیعاد ادویات ملنے پر فیکٹری کو سیل کر دیا۔ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر شوکت وہاب نے ڈی ایس پی کاہنہ کے ساتھ مل کر وزیراعلی کی ہدایت پر کارروائی کی۔