پوری وفاقی کابینہ مل کر بھی کرپٹ عناصر کا دفاع نہ کر سکی،ڈاکٹر نوشین حامد
لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ساری وفاقی کابینہ مل کر بھی کرپٹ عناصر کا دفاع کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے ،مسلم لیگ( ن) پانامہ لیکس کے معاملہ پر زبر دست شکست کھا گئی، پانامہ لیکس کے معاملہ پر ہمارے موقف کی جیت ہوئی ہے ، عمران خان کے موقف کی ملک بھر کی سیاسی جماعتوں نے حمایت کی مسلم لیگ( ن )کو بچانے کے لئے اب آصف علی زرداری بھی سامنے نہیں آرہے ، حکمرانوں کے دن تھوڑے ہیں ،تمام راستے اور تمام قافلے اب رائے ونڈ کی طرف روانہ ہوں گے، عمران خان نے تو حقائق بیان کردئیے لیکن پنجاب کے عوام پوچھ رہے ہیں کہ نیب یہاں کب بد عنوان عناصر کے خلاف کاروائی کرے گا ۔
نیب کی سرگر میاں دیکھتے ہوئے اب تو تمام وفاقی وزراء بھی نواز شریف کا دفاع کرنے میدان میں نکل آئے ہیں وفاقی وزراء اتنا جھوٹ بولیں جتناعوام برداشت کرلیں ، وہ وفاقی حکومت کے علاوہ پنجاب حکومت کا بھی دفاع کرتے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء اپنے محکموں پر توجہ دینے کے بجائے پاکستان تحریک انصاف کو ہدف بنائے ہوئے ہیں۔