واسا پٹرول سکینڈل،10ملزموں کی ضمانتیں واپس لینے پر خارج کر دی گئیں

واسا پٹرول سکینڈل،10ملزموں کی ضمانتیں واپس لینے پر خارج کر دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن عظمیٰ اختر چغتائی نے واسا کی گاڑیوں کا پٹرول جعل سازی سے خوردبرد کرنے کے کیس میں ملوث دس ملزمان کی ضمانتیں واپس لینے پر خارج کردیں جبکہ 10ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 16جون تک توسیع کردی ہے ،سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں واسا کے بیس ملازمین نے اپنی درخواست ضمانتیں دائر کیں جس پر عدالت نے اینٹی کرپشن سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کررکھا تھا عدالت میں گزشتہ روزدوران سماعت محمد رمضان، مختارعلی، محمد حبیب،سلمان احمد عزیز احمد سمیت دس ملزمان نے اپنی درخواست ضمانتیں واپس لے لیں جن کو عدالت نے خارج کردیا۔ عدالت نے دیگر ملزمان محمد خالد، فدا حسین ، وحید احمد، فیصل عارف، ڈاکٹر صدیق سمیت دس ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 16جون تک توسیع کردی۔
مقدمے کے تفتیشی آفیسر نے آج ایک بار پھر عدالت سے تفتیش مکمل کرنے کیلئے مہلت دینے کی درخواست کی۔عدالت کو بتایا گیا کہ کیس میں ملزمان زیادہ ہیں، ان کے جرم کا تعین الگ الگ کیا جا رہا ہے، تفتیش مکمل کرنے کی مہلت دی جائے۔اس پر عدالت نے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔