انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں قصور ویڈیو سکینڈل کی سماعت
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں قصور ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ملزم عرفان فریدی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج تک محفوظ کرلیا ہے ، ملزم نے استدعا کی کہ وہ گناہ ہے اسے رہا کیا جائے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قصور پولیس نے ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات میں چالان پیش کررکھا ہے۔۔ گزشتہ روزمقدمہ نمبر 161کی سماعت ہوئی اس مقدمہ کے ملزمان علی مجید، حصیم عامر، عبدالمنان اور عرفان فریدی پر شرجیل نامی نوجوان سے بداخلاقی اور اس کی ویڈیو بنا کر بھتہ وصول کرنے کا الزام ہے۔
ملزم عرفان فریدی نے جیل سے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا تاہم ضمانت پر رہائی دی جائے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج چودھری محمد الیاس نے بحث کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے