ٹیکنالوجی کے اعتبار سے دنیا تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہے،شوریٰ ہمدرد
لاہور(پ ر)پوری دُنیا ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جس تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہے اسکی مثال نہیں ملتی ،بلخصوص سوشل میڈیا نے ایک انقلاب برپا کر دیا ہے ،جسکے کچھ مثبت اور منفی پہلو سامنے آ رہے ہیں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے بعد سوشل میڈیا نے معاشرے کو کچھ اسطرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے کہ دُنیا ایک گلوبل ویلج کی حیثیت سے پہچانی جانے لگی ہے جسمیں سات سمندر پار پیارے چند لمحوں میں ایک دوسرے سے ملاقات کر لیتے ہیں لیکن اسکے برعکس سوشل میڈیا کا فیس بک اکاؤنٹ فیس ٹو فیس ملاقاتوں کو ختم کرتا جا رہا ہے اور بعض منفی سوچ کے حامل نے اس بہترین ذریعہ ابلاغ کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔گذشتہ روز شوریٰ ہمدرد کا اجلاس ہمدرد مرکز لاہور میں ’’سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا رُجحان اور معاشرے پر اُسکے اثرات‘‘کے موضوع پر ہوا۔اجلاس میں ڈاکٹر رفیق احمد،بشریٰ رحمن ،سعدیہ راشد،ابصار عبدالعلی ،سرفراز سید،تاثیر مصطفی،حبیب چوہان ،گل چمن شاہ، عابد علی،برگیڈیئر (ر) حامد سعید اختر،برگیڈیئر(ر)محمدا شفاق، جسٹس (ر) منیر احمد مغل ، شاہد علی خان ،میجر (ر) صدیق ریحان،پروفیسر نصیر اے چوہدری،پروفیسر میاں محمد اکرم، شائستہ ایس حسن،رانا امیر احمد خان ،سید احمد حسن،طفیل اختر،پروین سجل ،ڈاکٹر طلحہ شیروانی ،سلطان تنولی اور دیگر شامل تھے۔مقررین نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو دھوکہ دیا گیا ہے۔