عدالت سے غائب ہوجانے والے دو ارکان کو دائمی اشتہاری قرار دیدیا
لاہور(نامہ نگار)تحفظ پاکستان کورٹ نے ضمانت کرانے کے بعد عدالت سے غائب ہوجانے والے کالعدم تنظیم کے دو ارکان کو دائمی اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس کو داخل دفتر کرکے مذکورہ ملزمان کی ضمانت دینے والے افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے ۔تحفظ پاکستان کورٹ میں کالعدم تنظیم کے دوارکان امتیازظفراورمحمودالحسن کو ریاست پاکستان، افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف نفرت پر مبنی کالعدم تنظیم کا لٹریچر تقسیم کر کرنے پر سی ٹی ڈی نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد چالان تحفظ پاکستان کورٹ میں پیش کررکھا ہے۔
تاہم اب دونوں ملزمان ضمانتیں کروانے کے بعد غائب ہیں اور عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہورہے جس پر عدالت نے ونوں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے ،ملزم امتیاز ظفر کے ضامن محمد جاوید اور میاں محمد یونس جبکہ ملزم محمود الحسن کے ضامن غلام فضل عباس اور محمد ندیم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔