بچوں کو جنسی تشدد سے بچاؤ کیلئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے،عنصر سجاد

بچوں کو جنسی تشدد سے بچاؤ کیلئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے،عنصر سجاد

  

لاہور( پ ر ) بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے سینئر ریجنل کوآرڈینیٹرعنصر سجاد بھٹی نے کہا ہے کہ بچوں کو جنسی تشدد سے بچاؤں کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت آگاہی مہم چلائی جائے۔ حکومت بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے چائلڈ پرو ٹیکشن بل فوری طور پر پاس کرے۔

جنسی تشدد سے متاثرہ بچوں کی بحالی کیلئے موثر سپورٹ سسٹم قائم کیے جائیں۔ بچوں کی حفاظت پر مبنی پیغامات کو بچوں کے نصاب کا باقاعدہ حصہ بنایا جائے۔ عنصر سجاد نے کہاکہ ساحل کا قیام1996میں عمل میں آیا اور تب سے لیکر آج تک مسلسل بچوں کے تحفظ خاص طور پر بچوں پر جنسی تشدد اور انکے حقوق کی پامالی کے خلاف کام کر رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -