ملکی مفاد کے خلاف لٹریچرتقسیم کرنے کے کیس کی سماعت 3جون تک ملتوی

ملکی مفاد کے خلاف لٹریچرتقسیم کرنے کے کیس کی سماعت 3جون تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)تحفظ پاکستان کورٹ میں ملکی مفاد کے خلاف لٹریچرتقسیم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے مقدمہ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 12ارکان کے خلاف کیس کی سماعت بحث کے لئے آج 3جون تک ملتوی کر دی ہے ،تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے کالعدم تنظیم کے آغا طاہر سمیت 12ارکان کے خلاف چالان تحفظ پاکستان کورٹ میں پیش کیا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان گلبرگ کی ایک مسجد کے باہر قومی اداروں کے خلاف نفرت پر مبنی لٹریچر تقسیم کر رہے تھے۔ملزمان کے خلاف گواہان اپنی شہادت قلمبند کرا چکے ہیں۔
تحفظ پاکستان کورٹ کے جج اعجاز حسن اعوان نے کیس پر بحث کیلئے آج تک ملتوی کر دی۔