ورلڈ کالمسٹ کلب کی کور کمیٹی کا اجلاس عہدیداروں کا چناؤ کیا گیا

ورلڈ کالمسٹ کلب کی کور کمیٹی کا اجلاس عہدیداروں کا چناؤ کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)ورلڈکالمسٹ کلب کی کورکمیٹی کااہم اجلاس گذشتہ روز چیئرمین اورسینئر کالم نگار حافظ شفیق الرحمن کی صدارت میں ہو ا ۔چیف آرگنائزر ذوالفقار احمد راحت ،صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدفاروق چوہان ،سینئر نائب صدور حافظ یوسف سراج ، عبدالستار اعوان ،فاروق حارث العباسی ،ڈاکٹر سجاداعوان اورریاض احمداحسان شریک ہوئے ۔باہمی مشاورت اوراتفاق رائے سے فاروق حارث العباسی اورڈاکٹرسجاداعوان کومرکزی وائس چیئرمین ،ذبیح اللہ بلگن کومرکزی آرگنائزر ،خواجہ جمشیدامام کومرکزی سینئر نائب صدر جبکہ ریاض احمداحسان کومرکزی سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا گیا،اس کے ساتھ ساتھ ورلڈکالمسٹ کلب کی سپریم کونسل کیلئے مختلف نام تجویزکئے گئے ۔