حکومت صنعت و عوام دوست بجٹ پیش کرے گی،ناصر سعید

حکومت صنعت و عوام دوست بجٹ پیش کرے گی،ناصر سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) ٹریڈنگ ونگ لاہور کے صدر ناصر سعیداور زاہد بخاری سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ حکومت صنعتکار و عوام دوست بجٹ پیش کرے گی بجٹ2016-17میں زرعی اور صنعتی شعبہ کیلئے خصوصی پیکیج ہونگے،زراعت کے شعبہ میں خصوصی پیکیج دیا جائے گا صنعتی شعبہ بھی اس پیکیج سے مستفید ہوگا دونوں شعبوں کی کارکردگی ملکی معاشی شرح نمو اور برآمدات میں اضافے کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف5.7فیصد مقرر کے فیصلہ کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری حکومت کے ساتھ ہے اور حکومت کے ہر اچھے اقدام کی حمایت کرتی ہے حکومتی ہدف تاجر اور صنعتکاروں کی مدد سے پورا ہوگا۔زاہد بخاری نے کہا کہ معاشی اشاریے تسلی بخش ہیں۔
اور محصولات کے ہدف کو حاصل کرنا ملکی معیشت کی استحکام کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوسرے تیسر ے اور چوتھے سہ ماہی میں محصولات کے ہدف سے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بیس فیصد زیادہ رقم اکٹھی کی گئی ہے جس کے باعث حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں عوام دوست فیصلے کرے گی اور توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے وافر فنڈز مختص کیے جائیں گے۔