ریل مزدور اتحاد ورکشاپس کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں جلوس نکالا گیا
لاہور (پ ر) ریل مزدور اتحاد ورکشاپس پاکستان کے زیر اہتمام بجٹ سے پہلے اپنے مطالبات کے حق میں ریلوے ورکشاپس مغلپورہ تا پریس کلب مزدوروں نے ہزاروں کی تعداد میں موٹر سائیکل ریلی نما احتجاجی جلوس نکالا جو کہ ریلوے کی تین بڑی یونینوں پر مشتمل تھا جس میں پاکستان ریلوے ملازمین انقلابی یونین ورکشاپس، ریلوے محنت کش یونین، ریلوے ورکرز یونین مرزاابراہیم نظریاتی گروپ شامل ہیں۔جلوس کے شرکاء نے بینر پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر مطالبات درج تھے۔ ۔میڈیکل الاؤنس، کنوینس الاؤنس اور ہاؤس رینٹ میں 100فیصد اضافہ کیا جائے۔ریلوئے ورکشاپوں میں ٹریڈ اپرنٹس بھرتی کر کے ٹیکنیکل سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے ۔ ٹائم سکیل پرموشن کا اجراء یقینی بنایا جائے۔ ٹیکنیکل سٹاف کو بلا تفریق تنخواہ کا 25فیصد الاؤنس دیا جائے۔ ملازمین کے بچے بچیوں کی شادی پر نا قابل واپسی گرانٹ پر عمل کیا جائے۔ جلوس پریس کلب پہنچنے پر قائدین ریل مزدور اتحاد محمد مشتاق باجوہ، صدیق بیگ، فضل ودیگر مقررین جن میں میاں صلاح الدین احمد، رانا معصوم، چودھری رحمت علی، امجد عل ڈوگر نے خطاب کیا۔