3جون جدوجہد آزادی کے تاریخ ساز دن پر خصوصی لیکچر

3جون جدوجہد آزادی کے تاریخ ساز دن پر خصوصی لیکچر

لاہور(اپنے خبر نگار سے ) 3جون جدوجہد آزادی کا تاریخ ساز دن ہے۔ 3جون 1947ء کو قائداعظمؒ نے آل انڈیا ریڈیو سے منصوبہ تقسیم ہند بیان کرتے ہوئے قیام پاکستان کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے آج جمعہ3جون کو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں ’’قائداعظم محمد علی جناحؒ کی تقریر3جون 1947ء کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر پروفیسر ڈاکٹر پروین خان اور میاں سلمان فاروق خصوصی لیکچر دیں گے۔لیکچر کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1