اییکا میو ہسپتال کااجلاس،ترقی کا معاملہ کھٹائی میں ڈالنے پر تشویش

اییکا میو ہسپتال کااجلاس،ترقی کا معاملہ کھٹائی میں ڈالنے پر تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبرنگار) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا میو ہسپتال کا اجلاس زیر صدارت محمد اسل انصاری منعقد ہوا اجلاس میں میاں قربان علی ، سید اسوار علی شاہ ، حافظ ذیشان ، جاوید نذیر، جاوید خالد محمد افضل جوجو، سید محمد اویس شاہ ، اور دیگر عہدیدار اور ملازمین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ایک عرصہ سے ملازمین کی پرموشن کے مسئلہ کو کھٹائی میں ڈالنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ ودیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ ایک عرصہ سے پرموشن کی فائل اوپر نیچے ہو رہی ہے اگر ہمارایہ مسئلہ ایک ماہ کے اندر حل نہ ہوا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔