تنظیم اتحاد امت کے مفتیان آج مفتی پوپلززائی کے خلافشرعی اعلامیہ جاری کرینگے

تنظیم اتحاد امت کے مفتیان آج مفتی پوپلززائی کے خلافشرعی اعلامیہ جاری کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ؒ لاہور(خبر نگار خصوصی)تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین اور ناظم اعلیٰ اتحاد امت اسلامک سنٹر محمد ضیاء الحق نقشبندی کی اپیل پر آج جمعہ 3جون کو تنظیم اتحاد امت پاکستان کے شریعہ بورڈ کے مفتیان کرام رویت ہلال کے مسئلہ پرمفتی پوپلززائی کے خلاف شرعی اعلامیہ جاری کریں گے ۔اس حوالے سے گذشتہ رات مفتیان کرام کا طویل اجلاس منعقد ہوا، جس میں غوروفکر کے بعد شرعی اعلامیہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ یاد رہے تنظیم اتحاد امت پاکستان کے شریعہ بورڈ کے ہونے والے اجلاس میں مفتیان کرام کے علامہ مذہبی اسکالرز ،قانونی ماہرین اورسائنسی امور کے نمائندہ افراد بھی شریک ہوئے تھے