عمران خان جمہوریت کے خلافسازشیں بندکریں،میاں عرفان دولتانہ

عمران خان جمہوریت کے خلافسازشیں بندکریں،میاں عرفان دولتانہ

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوریت کے خلاف سازشیں بندکریں،ان سے اپنی جماعت تو سنبھالی نہیں جاتی وہ ملک کیا چلائیں گے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری سندھ میں قیام امن کے لئے کوشش کریں ،سندھ ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے ، تحریک انصاف کے قائدین پر کرپشن کے جو الزامات لگئے ہیں وہ ان الزامات کا جواب کیوں نہیں دیتے ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی۔

،اس کے دور میں ملک مفلوج ہوگیا ،عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا،اب پھر بلاول بھٹو زرداری ملک میں جمہوریت کے خلاف سازش کررہے ہیں تاکہ وہ وفاقی حکومت پر قبضہ کرکے کرپشن مافیا کی حمایت کرسکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1