پاکستانی قوم کی دعائیں رنگ لائیں وزیر اعظم پاکستان رو بصحت
السلام علیکم میرے پیارے دوستو! سنائیں کیسے ہیں ،امید ہے اچھے ہی ہوں گے، ہم بھی اچھے ہی ہیں دوستو! آپ کو پتہ ہے ،وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا لندن میں کامیاب آپریشن ہو چکا۔ یہ بات بھی دنیا بخوبی جانتی ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی صحت یابی کے لئے کس قدر دعائیں مانگی گئیں ۔۔۔ یقیناًیہ پاکستانی قوم کے بچوں نوجوانوں، بزرگوں،خواتین کی دعائیں ہی تھیں کہ رب کائنات نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کو صحت عطا فرمائی ۔مسجدنبویﷺ میں بھی میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔۔۔ اور تو اور جو دشمن تھے ۔ وہ بھی ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں مانگ رہے تھے۔
پاکستانی قوم کی میاں نواز شریف کے لئے بے پناہ دعائیں اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم آج بھی میاں نواز شریف سے والہانہ محبت کرتی ہے ،اسی لئے تو دل و جان سے میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعائیں مانگتی رہی۔ یہ پاکستانی عوام کے قائد میاں نواز شریف ہی ہیں جنھوں نے پاکستانی عوام کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کیا اور ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو نہ صرف طاقتور بنایا، بلکہ پاکستانی عوام کو دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنا سکھایا ،پاک فوج نے ملک بھر سے دہشت گردوں کا صفایا میاں نوز شریف کی حکومت میں کیا ، میاں نواز شریف کا ایک کارنامہ موٹر وے بھی ہے جسے دنیا آج بھی رشک کی نگاہوں سے دیکھتی ہے ۔ میٹرو بس منصوبہ تو نواز شریف حکومت کا ایسا لازوال منصوبہ ہے جس کی وجہ سے لاہور اور راولپنڈی اس سلسلے میں پیرس کا مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں۔
ہم ہی کیا سبھی کہتے ہیں کہ میاں نواز شریف نے تو ملک کی تقدیر ہی بدل دی ،اسی لئے تو پاکستانی عوام آج بھی اپنے قائد پر جاں نثار کرنے کے لئے تیار ہیں، پاکستانی عوام کا والہانہ پیار اور لگاؤ ہی ہے کہ میاں نواز شریف آج اللہ کے فضل و کرم سے تیزی سے روبصحت ہیں۔ یہ بات بھی حقیقت ہے، کہ آج پاکستا ن بھر میں نواز شریف کے مقابلے کا کوئی لیڈر نہیں اور نواز شریف پاکستان کا ایسا سرمایہ و اثاثہ ہیں ،جن کا میدان سیاست میں کوئی مقابلہ نہیں، کوئی ثانی نہیں۔۔۔ بہرحال اجازت چاہیں گے، آپ سے اس آس و امید کے ساتھ کہ اللہ کرے وزیراعظم پاکستان جلد از جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس پہنچیں اور نئے جوش وجذبے اور عز م کے ساتھ پاکستانی قوم کی خدمت کر سکیں ۔ اجازت چاہتے ہیں۔دوستو! آپ سے ملتے ہیں جلد ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے ، اللہ نگہبان، رب راکھا ۔