جنوبی چھاؤنی: 3بھائیوں نے کزن کو چھت سے پھینک کر ہلاک کر دیا ، ملزمان فرار
لاہور(وقائع نگار)جنوبی چھاؤنی کے علا قے میں چچا زادبھائیوں نے کزن کوچھت سے پھینک کرہلاک کردیا، ملزمان نے گھرپردھاوا بول کردیگراہل خانہ کوبھی تشددکانشانہ بنایا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ جنوبی چھاؤنی قمر عباس کے مطابق گزشتہ روز گوہاوہ گاؤں کے رہائشی اکرم ، اصغر اور امجد نے بابرکے گھر پر دھاوا بول دیا اور چھت پر سوئے اپنے کزن بابرکو نیچے پھینک دیا۔ سر پر چوٹ لگنے کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا،اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبرہ نہ ہو سکا۔ ملزمان نے بابر کے دیگر اہل خانہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔