لاہور میں ماڈل تھانوں کو ماہانہ بجٹ 60ہزار روپے دیا جارہا ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ لاہور میں ماڈل تھانوں کو ماہانہ بجٹ 60ہزار روپے دیا جارہا ہے جس کے ایس او پی بنانے اور اخراجات کے شفاف استعمال کی نگرانی کرنے کے لئے 2کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں جس میں 5پولیس آفیسرشامل ہوں گے ۔ دونوں کمیٹیوں کے انچارج ایس ایس پی عہدہ کے آفیسر ہوں گے ۔ان افسران کے علاوہ کمیٹی میں متعلقہ ڈویژنل ایس پی، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او، ایڈمن آفسر، اکاؤٹنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اور ڈی ایس پی لیگل شامل ہوں گے ۔ماڈل تھانوں میں اخراجات کے خرچ کے واسطے ایس او پی بنانے والی کمیٹی تھانے میں کئے جانے والے اخراجات کی مد ئیں واضح کرے گی جبکہ تھانوں میں اخراجات کی مانیٹرنگ کرنے والی کمیٹی رقم خرچ ہونے کے بعد اخراجات کی تفصیل اعلیٰ افسران کو پیش کرے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے اس موقع پر مزید کہا کہ ماڈل تھانوں میں خرچ کی جانے والی رقم کی رپورٹ ہر مہینے مرتب کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ کرائے کی عمارتوں میں موجود تھانوں کے لئے ایل ڈی اے سے زمین منظور کرالی گئی ہے جو کہ جلد شفٹ کر دئے جائیں گے۔