صوبائی داراحکومت ، چور ڈاکوں دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی داراحکومت ، چور ڈاکوں دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق چوہنگ ملتان روڈ کے رہائشی اورنگزیب کے گھر تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے پانچ لاکھ مالیت کی نقدی زیورات لوٹ کرلے گئے۔ باغبانپو رہ میں واقع ڈاکٹر بابر کے کلینک سے ایک ڈاکو 40ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گیا جبکہ غازی آباد میں گوہر کے گھر سے چور20لاکھ اور شمالی چھاؤنی میں محمد احمد کے دفتر سے 15لاکھ کا سامان اور نقدی چوری کر کے لے گئے اور فیصل ٹاؤن میں طارق سے اڑھائی لاکھ،لوئرمال میں عامر سے دولاکھ،شالیمار میں شعیب سے ڈیڑھ لاکھ، مسلم ٹاؤن میں جہانگیر سے ایک لاکھ 40ہزار،شمالی چھاؤنی میں یاسین سے 56ہزار،کاہنہ میں غفور سے 36ہزار،شیرا کوٹ میں عاشق سے 30 ہزار، نصیر آباد میں زاہد سے 22ہزارکی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ کوٹ لکھپت مین عثمان سے موٹرسائیکل اور 38ہزار کی نقدی چھین لی گئی۔ علاوہ ازیں وحدت کالونی میں سیکرٹری ٹو سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر کی سرکاری جیپ ،سمن آباد میں فیصل کی کارجبکہ بادامی باغ میں عامر،شاہدرہ میں حمزہ،گجر پو رہ میں ظہیر،پرانی انارکلی میں مبشر،شیراکوٹ میں فیصل، فیکٹری ایریا میں عامر،شمالی چھاؤنی میں ارشد،گارڈن ٹاؤن میں عثمان،کاہنہ میں رزاق،فیصل ٹاؤن میں افضل اور احسن کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-ٓٓٓ

مزید :

علاقائی -