شادباغ اور ساندہ سے 21جواریے گرفتار ، داؤ پر لگی بھاری رقم ، موبائل فون اورلیپ ٹاپ برآمد
لاہور(وقائع نگار) شادباغ اور ساندہ سے 21جواریے گرفتار ، پولیس نے داؤ پر لگی رقم ، لیپ ٹاپ اور موبائل قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران 2جوئے کے اڈوں پر چھاپہ مار کر 21جواریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے داؤ پر لگی بھاری رقم ، موبائل فون اورلیپ ٹاپ برآمد کر لئے۔