ہیر،نجی میڈیکل کالج کا طالب علم پرُاسرار طور پر جاں بحق ہوگیا
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) لاہور کے نواحی علاقہ میں واقع نجی میڈیکل کالج کا طالب علم چھت سے گر کر پرُاسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ، ورثا کے قانو نی کا رروا ئی سے انکار پر پولیس نے پوسٹمارٹم کے بغیر لاش ان کے حوالے کردی۔ پولیس کے مطابق تھانہ ہہر پنڈ کے قریب واقع نجی میڈیکل کالج میں کامونکی سے تعلق رکھنے والا فرسٹ ائیر کا طالب علم انیس سالہ نقاش ہاسٹل کی چھت سے فون سنتے ہوئے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی تاہم ورثا نے پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کر دیا تو پولیس نے لاش ان کے حوالے کر دی۔