زہریلے سانپ کے کاٹنے سے دو محنت کش ہلاک

زہریلے سانپ کے کاٹنے سے دو محنت کش ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شورکوٹ (نمائندہ خصوصی)شورکوٹ کے نواحی علاقہ 26گھگھ میں د و غریب محنت کش کسان زہریلے سانپ کے ڈسنے سے ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ محمد رمضان اور اللہ دتہ رات کے وقت کھیتوں میں پانی لگا رہے تھے کہ اچانک زہریلے سانپ نے انہیں ڈس لیا ۔انہیں طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے ۔
مرحومین کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -