ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ کو کرپشن کے الزامات پر عہدے سے ہٹا دیا گیا

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ کو کرپشن کے الزامات پر عہدے سے ہٹا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سندھ ٹریفک خادم حسین بھٹی کو کرپشن الزامات کی بنیاد پر عہدے سے فارغ کردیاگیا ہے اور انکے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام نے اعترض اٹھایا تھا کہ خادم حسین بھٹی کرپشن میں ملوث ہیں او ر متعدد افراد نے انکے خلاف درخواستیں جمع کرائی ہیں تاہم انہیں عہدے سے ہٹا کر انکوائری شروع کردی گئی ہے اور جلد اہم انکشافات منظر عام پر آنے کی امید ہے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ

مزید :

صفحہ اول -