وزارت داخلہ نے سمارٹ کارڈ کی فیس 1500 سے کم کر کے 400 روپے کر دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے سمارٹ شناختی کارڈ کی فیس میں واضح کمی کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق سمارٹ کارڈ کی فیس 1500 روپے کے بجائے 400 روپے کر دی گئی ہے۔ سمارٹ کارڈ کے ارجنٹ حصول کیلئے 800 روپے فیس ادا کرنا ہو گی جبکہ ایگزیکٹو سمارٹ کارڈ 1600 روپے میں حاصل کیا جا سکتا ہے