فضل الرحمان کاشہباز شریف کو ٹیلی فون نواز شریف کی خیریت دریافت کی
اسلام آباد(آن لائن) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے وزیر اعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان سے نواز شریف کی خیریت کے بارے میں بات کی۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ مولانا نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں جس طرح نواز شریف کے اہل خانہ نے صبر اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مولانا نے شہباز شریف کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم بہت جلد صحت یاب ہو کر ملک واپس آئیں گے اور عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے خیریت دریافت کرنے او ر نیک خواہشات پر مولانا کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔