پنجاب کے میدانی علاقوں، کشمیر اور بلوچستان میں آج بھی بارش کا امکان

پنجاب کے میدانی علاقوں، کشمیر اور بلوچستان میں آج بھی بارش کا امکان

  

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات نے لاہورسمیت پنجاب کے میدانی علاقوں کشمیر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش کی نوید سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ڈویڑن، بالائی پنجاب میں راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویڑن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں وآندھی اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش جبکہ بعض مقامات پرژالہ باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ڈی آئی خان اور ملتان ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں و آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظیر آباد46، پڈعیدن، دادو45، لاڑکانہ، بہاولنگر، اوکاڑہ، روہڑی،سبی،سکھر44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں وآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

مزید :

صفحہ اول -