پیرمحل،بلدیہ ملازم کے گھر سے زیورات، نقدی ،موٹرسائیکل ودیگرسامان چوری

پیرمحل،بلدیہ ملازم کے گھر سے زیورات، نقدی ،موٹرسائیکل ودیگرسامان چوری

پیرمحل(نمائندہ خصوصی+نمائندہ پاکستان )چور بلدیہ ملازم کے گھر سے طلائی زیورات ،نقدی اور موٹر سائیکل سمیت دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق چوروں کے گروہ نے سندھیلیانوالی رو ڈپرو اقع گاؤں 687/27گ ب میں رہائش پذیر بلدیہ پیرمحل کے ملازم محمدامین مارتھ کے گھر داخل ہو کر دوران تلاشی ہزاروں روپے نقدی ،طلائی زیورارت اور موٹر سائیکل سمیت دیگر قیمتی اشیا ء چورا کر فرار ہو گئے ۔

اہل خانہ کو واردات کاعلم صبح بیدار ہونے پر ہوا ۔تھانہ پیرمحل پولیس نے جائے واردات کا جائزہ لیتے ہوئے ملوث ملزمان کیخلاف کاروائی کاآغاز کر دیا۔

مزید : علاقائی