چھت سے گر کر جاں بحق ہو نے والے 70سالہ شخص کی نعش سپرد خا ک
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ڈیفنس بی کے علاقہ میں پرُاسرار طور پر چھت سے گر کر جاں بحق ہو نے والے 70سالہ شخص کی نعش پولیس نے ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردی جسے بعدازا ں مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ سیالکوٹ کا رہائشی 70سالہ حیدر مرزا افضل کے گھر مہمان آیا ،دوروز قبل وہ اچانک چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا ۔ شدید زخمی حالت میں اسے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ متوفی نے خود چھت سے چھلانگ کر خود کشی کی ہے یا کسی نے دھکا دیا ہے اس بارے میں پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردیا گیاہے اور قتل سمیت د یگر پہلو ؤں پر تفتیش جا ر ی ہے ۔