وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کی جوائنٹ سیکرٹری کو ڈپٹی سیکرٹری بنانے کی سفارش مسترکردی ،سپیکر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ میں نے وزیراعظم کے داماد کی خلاف میرٹ سفارش مسترد کردی ہے جبکہ کیپٹن صفدر کو بتا دیا کہ میرٹ سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے میرٹ سے ہٹ کر ایک کام کی فائل بھجوائی جسے میں نے مسترد کردیا۔ کیپٹن صفدر نے جوائنٹ سیکرٹری کو ڈپٹی سیکرٹری بنانے کی سفارش تھی ۔اس ضمن میں جوائنٹ سیکرٹری کی فائل دیکھی توجوائنٹ سیکرٹری کی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان تھے،جس پر میں نے سفارش ماننے سے انکار کردیا۔سپیکر نے بتایا کہ کیپٹن صفدر نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اگر جوائنٹ سیکرٹری کو تعینات کردیا گیا تو تو اہل افسروں کے ساتھ ناانصافی ہوگی ۔