پاکستانی وزیراعظم کیلئے دعاگوہوں بان کی مون مودی نے نوازشریف کو گلدستہ بھجوا دیا
جنیواہ(آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مو ن نے نواز شریف کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔بان کی مون کا کہنا تھا کہ دعا گوہوں کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف جلد صحتیاب ہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بان کی مون کا کہنا تھا کہ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ نواز شریف کا دل کا آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان کی شراکت داری کو بڑی اہمیت دیتی ہے،آئندہ بھی اقوام متحدہ او ر پاکستان ملکر کام کرتے رہیں گے۔دوسری جانب ان کے پاس ڈیوڈ کیمرون اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی گلدستہ بھجوایا گیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا منگل کولندن میں ہارلے سٹریٹ کلینک میں دل کا آپریشن ہوا تھا جہاں وہ اب بھی زیر علاج ہیں۔وزیراعظم کی صحتیابی کے لیئے قومی و عالمی رہنماو191ں کی بڑی تعداد نے نیک خواہشات کا اظہا ر کیا۔