وفاق اور پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان ہو گیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاق اور پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رمضان المبارک کے دوران وفاقی اداروں کے دفاتر صبح 8 بجے سے 2 بجے تک کھلیں گے جبکہ پنجاب حکومت کے دفاتر صبح 8 بجے سے ایک بجے تک کھلیں گے۔ جمعے کے روز وفاقی و صوبائی دفاتر کے اوقات کار 8 سے 12 بجے تک ہوں گے